12مئی سے مسافر ٹرین خدمات کا دوبارہ ہوگا آغاز

12مئی سے مسافر ٹرین خدمات کا دوبارہ ہوگا آغاز

نئی دہلی/10مئی (البلا نیوز)ہندوستانی وزارت ریلوے نے مسافر ٹرین خدمات کو جزوی طور پر 12 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا آغاز نئی دہلی سے 15 جڑی ٹرینوں کے آپریشن کے ساتھ شروع ہوگا،جس کے لیے صرف آن لائن ٹکٹ بکنگ کی سہولت ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق وزارت ریلوے ڈِبروگڑھ، اگرٹلا، ہاؤڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلورو، چنئی، تروننت پورم، مڈگاؤں، ممبئی سنٹرل، احمد آباد اور جموں اور وہاں سے واپسی کے لیے اسپیشل ٹرین چلائے گی،یہ اے سی ٹرینیں ہوں گی۔

یاد رہیکہ 24اپریل کے بعد تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے تحت ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔وزارت ریلوے نے 12 مئی سے ٹرین خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس سے مسافرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

Comments