نارائن پیٹ کے آئمہ و موذنین میں الہدی ویلفئر سوسائیٹی نارائن پیٹ اور محمد یوسف ممیوریل سوسائیٹی کی جانب سے سوٹرس کی تقسیم
نارائن پیٹ کے آئمہ و موذنین میں الہدی ویلفئر سوسائیٹی نارائن پیٹ اور محمد یوسف ممیوریل سوسائیٹی کی جانب سے سوٹرس کی تقسیم۔
تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے الہدی لائبریری کے لے کتابوں کا تعاون
نارائن پیٹ ٹاون میں واقع الہدی لائبریری میں آج ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں نارائن پیٹ کے آئمہ و موذنین میں الہدی ویلفئر سوسائیٹی اور محمد یوسف ممیوریل سوسائیٹی کی جانب سے سوٹرس تقسیم کے گے۔
تقریب کی نگرانی عبد السلیم ایڈوکیٹ نے کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی ' امیر الدین ایڈوکیٹ رکن بلدیہ' غلام رسول'مدرس' فضل الرحمن مدرس ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لعل مسجد محلہ میں الہدی لائبریری کا قیام پر مسرت کا اظہار کیا اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔
مقررین نے کہا کہ کسی بھی سوسائٹی میں لائبریری کا قیام ذہنوں کے دریچوں کو کھولنے میں اور نئی نسل کو علم و ہنر سے بحر عمل ہونے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ صدر الہدی سوسائیٹی نے کہا کہ لائبریری کا قیام کا مقصد انسانوں کی علمی خدمت کرنا ہے۔ اور یہ عمل اللہ کو پسند ہے۔ اپنے علم کا استعمال اپنے وقت کا اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ نارائن پیٹ کے آئمہ و موذنین نے سوئٹرس کے ذریعہ تعاون کرنے پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں اردو اکیڈمی تلنگانہ کی جانب سے نارائن پیٹ کی الہدی لائبریری میں کتابیں فراہم کے جانے پر عبدالسلیم ایڈوکیٹ اور الہدی ویلفئر سوسائیٹی کے ذمہ داران نے ڈائرکٹر اردو اکیڈمی تلنگانہ جناب محمد غوث صاحب سے اظہار تشکر کیا ہے۔ بعد ازاں مہمان حضرات کی گلپوشی کی گی۔ تقریب کی نظامت محمد تقی چاند انجینئر صدر الہدی سوسائیٹی نے چلائی۔ مہمانوں کا استقبال محمد الیاس خازن الہدی سوسائیٹی نے کیا۔ اس موقع پر محمد محمود قریشی' عبدالروف مڑکی' محمد نصیر الدین چاند' محمد جیلانی' حافظ عبدالروف' عارف انپور کے علاوہ الہدی ویلفئر سوسائیٹی کے ذمہ داران عبدالرحیم نائب صدر' حافظ محمد تقی جنرل سکریٹری' غلام محمود جوائنٹ سکریٹری ،محمد یونس سوسائیٹی ممبر ودیگر موجود تھے۔
Comments
Post a Comment