تلنگانہ حکومت کی جانب سے گھروں سے باہرنکلنے والے افراد کیلئے ماسک کولازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے لاک ڈاون کے دوران ماسک نہ لگانے والے افراد کو ایک ہزارروپئے جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ ریاست میں لاک ڈاون میں 29 مئی تک توسیع کے پیش نظربعض رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے کل تمام ضلع کلکٹرس اورایس پیز کو اس سلسلے میں احکامات جاری کئے اوراس پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment