آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثے میں9 خواتین ہلاک ہوگئیں۔یہ حادثہ آج شام ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پرکاشم ضلع کے راپرلہ گاوں کے پاس ایک ٹریکٹر ، برقی کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کھمبا اور برقی تار توٹ کر ٹریکٹر پر گر پڑے اور ٹریکٹر میں سوار افراد برقی تار گرنے سے شاک لگ کر ہلاک ہوگئے ۔اس حادثے میں 9 خواتین ہلاک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرچ کے کھیت میں کام کرنے والی خاتون مزدوروں سے بھری ٹریکٹر کام ختم ہونے کے بعد واپس ہورہی تھی حادثے کے وقت ٹریکٹر میں 30 کے قریب افراد موجود تھے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتار اور ڈرائیور کی لاپرواہی اس کی اہم وجہ معلوم ہوتی ہے۔ مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریب کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments
Post a Comment