نارائن پیٹ زکوٰۃ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم

نارائن پیٹ زکوٰۃ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستقر نارائن پیٹ کے 150یتیم و یسیرطلباء و طالبات میں راشن کٹس اور فی کس 4 سو روپئے نقد رقم کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اجلاس کی صدارت جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندرریڈی، صدرنشین بلدیہ محترمہ گندے انسویہ چندرا کانت ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ ،جناب احمد خان یوسف زئی، معین الدین،ظہیرالدین بابر،جناب عبدالرحمن صاحب ،امیرالدین ایڈوکیٹ،جناب میصور قادر،خلیل احمد تاج اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز محمد اشرف کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ایس۔راجندر ریڈی نے بتایا کے سماج کا سب سے کمزور طبقہ یتیم طلبا وطالبات ہیں، جن کے سروں پر ان کے والد کا سایہ نہیں ہے ایسے میں سماج کے ہر طبقے کے ارباب مجاز کو چاہیے کہ وہ آگے آ کر ایسے یتیم و یسیر طلبا و طالبات کا ہاتھ تھام کر انہیں ترقی کی راہ پر لائے اور انہیں وہ مواقع فراہم کریں جو انہیں قدرتی طور پر میسر نہیں ہے۔ ارشد فیصل نے اس موقع پر نارائن پیٹ زکوٰۃ ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام اور اغراض و مقاصد سے اجلاس کو واقف کروایا ۔جناب احمد امیر مقامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرنا گویا یتیم کے تمام سر کے بالوں کے برابر نیکیاں حاصل کرنا ہے اس موقع پر جناب ظہیر الدین صوفی، محمود انصاری، چاند پاشاہ، مظہر حسین، جناب نصیر الدین، محمد اشرف مقامی صدر ایس آئی او،محمد عقیل،حسین پاشا، ڈاکٹر قاسم علی ،محمد اعجاز،محمد شرف الدین و دیگر نے شرکت کی۔

Comments